فلپائن میں سمندری طوفان

محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ " یہ طوفان بدستور بہت مضبوط ہے اور یہ بہت تباہی لا سکتا ہے۔"

طوفان کی پیش گوئی کے بعد سے ہی لوگ محفوظ مقام پر منتقل ہونا شروع ہو گئے تھے۔

تقریباً دس لاکھ افراد کو طوفان کے پیش نظر ساحلی علاقوں اور مٹی کے تودے گرنے والے دیہاتوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

وسطی فلپائن میں طاقتور سمندری طوفان کے باعث چلنے والی شدید ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے اور مواصلات کا نظام شدید متاثر ہوا۔

طاقتور طوفان کے باعث مواصلات کا نظام شدید متاثر ہوا۔

ہاگوپٹ طوفان اب بھی شدید موسلادھار بارشوں اور سمندر میں طلاطم کا باعث بن سکتا ہے۔

صوبہ لیئٹ اور تاکلوبان شہر میں بجلی کی فراہمی بند ہو گئی جب کہ یہ شہر گزشتہ سال آنے والے ہائیان طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔