فلپائن میں سمندری طوفان سے ہزاروں افراد متاثر

طوفان سے ساحلی علاقوں میں مکانات تباہ ہوئے اور بجلی کی فراہمی کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔

بارش اب دارالحکومت منیلا کا رخ کر رہی ہے لیکن وہاں ہوائیں اتنی تیز چلنے کا امکان نہیں جس سے کوئی خطرہ لاحق ہو۔

فلپائنی حکام کے مطابق ساحلی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

امکان ہے کہ کوپو طوفان کی وجہ سے آئندہ تین دن تک تیز بارشیں ہوں گی۔

فلپائن میں ہر سال تقریباً 20 سمندری طوفان آتے ہیں۔

طوفان کے باعث ہواؤں کی رفتار تقریباً دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔