تصاویر: سینیٹر مکین کی زندگی

سنہ 1965 میں لی گئی ایک تصویر جس میں جان مکین امریکی بحریہ کے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کھڑے ہیں۔

 

سینیٹر مکین امریکی نیوی میں پائلٹ تھے۔ ان کی یہ تصویر 1967ء میں ویتنام میں ان کی گرفتاری سے قبل لی گئی تھی۔ سینیٹر مکین لگ بھگ پانچ سال ویتنام میں جنگی قیدی رہے تھے۔

ویتنام سے رہائی کے بعد جان مکین 24 اپریل 1973ء کو ایک انٹرویو کے دوران ویف میں گزرے حالات بتا رہے ہیں۔ جان مکین اس وقت امریکی نیوی میں لیفٹننٹ کمانڈر تھے۔

مئی 1973ء میں لی گئی ایک تصویر جس میں اس وقت کے امریکی صدر رچرڈ نکسن ویتنام جنگ کے قیدیوں کی امریکہ واپسی کے بعد ان کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے کے دوران جان مکین سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔

سینیٹر جان مکین اس وقت کے امریکی صدر جارج بش کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس میں شریک ہیں۔ اپنی اس پریس کانفرنس میں صدر بش نے جنوب مشرقی ایشیا میں لاپتا امریکیوں سے متعلق معلومات صحافیوں کو جاری کیں۔

جان مکین کی سن 2000ء کے صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران لی گئی ایک تصویر۔ جان مکین ان انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے ٹکٹ کے امیدوار تھے لیکن یہ ٹکٹ جارج ڈبلیو بش کو مل گیا تھا۔

سن 2000 کے صدارتی انتخابات کے دوران لی گئی ایک اور تصویر جس میں سینیٹر مکین اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک بس میں سفر کے دوران اپنے عملے سے گفتگو کر رہے ہیں۔ پسِ منظر میں ان کی اہلیہ سنڈی بھی موجود ہیں۔

سینیٹر مکین دوسری بار 2008ء کے صدارتی الیکشن میں میدان میں اترے تھے اور اس بار ری پبلکن پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ لیکن وہ یہ انتخاب امریکی تاریخ کے پہلے سیاہ فام صدر اور ڈیموکریٹ امیدوار براک اوباما سے ہار گئے تھے۔ یہ تصویر اگست 2008ء میں لی گئی تھی جس میں ایک انتخابی جلسے کے دوران وہ نائب صدر کی امیدوار سارہ پالن کے ہمراہ اسٹیج پر موجود ہیں۔

2008ء کے صدارتی انتخابات کے مہم کے دوران سینیٹر مکین اپنے ساتھی سینیٹر جو لائبرمین کے ہمراہ ریاست کولاراڈو میں ہونے والے جلسے میں حامیوں کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں۔

 

سینیٹر مکین کی 6 دسمبر 2017ء کو کیپٹل ہِل میں لی گئی ایک تصویر جس میں وہ وہیل چیئر پر سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آ رہے ہیں۔