کراچی میں پہلا افطار،کھانے پینے کی اشیا کے اسٹالوں پر رش

کراچی: : افطار کی اشیا کے ایک اسٹال پر سموسے فروخت کیلئے رکھےجارہے ہیں

افطاری میں دال کی کچوریاں بھی خوب فروخت ہوتی ہے،شہری کچوری کے اسٹال سے خریداری کررہے ہیں

شہر کی بڑے کھانے کے مراکز پر افطار کیلئے پارسل کا بھی خصوصی انتظام کیاجاتاہے

کراچی: ایک روزہ دار افطار کیلئے کھجور خریدنے میں مصروف ہے

کراچی: مختلف کھانے پینے کی اشیا سمیت فرائی مچھلی بھی فروخت ہورہی ہے

کراچی: ایک دکان پر افطاری کیلئے کچوریاں تیار کیجارہی ہیں

کراچی: دہی بھلے کا ایک اسٹال

کراچی میں ماہ رمضان کی آمد پر مختلف علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کے اسٹال پر شہریوں کا رش

ماہ رمضان میں افطاری کیلئے تلی ہوئی اشیا کی فروخت میں اضافہ ہوجاتاہے

کراچی میں ماہ رمضان کا پہلا روزہ افطار کیلئے پکوان کے فروخت کی تیاریاں

ماہ رمضان کا مہینے کا جمعے سے آغاز ہوگیا ہے جہاں شہریوں نے پہلے جمعے کی نماز کی ادائیدی کی وہیں افطاری کا وقت قریب آتے ہی مختلف پکوانوں اور کھانے پینے کی اشیا کی دکانوں پر شہریوں کا خوب رش دیکھنے میں آیا۔ روزہ دار افطاری کیلئے طرح طرح کے پکوان سے اسٹال سج گئے وہیں شہریوں نے بھی افطاری کے لوازمات خریدنے کیلئے مختلف بازاروں کا رخ کیا۔