چین کے صدر کی پاکستان آمد

مہمان صدر وزیر اعظم نواز شریف سے مصافحہ کر رہے ہیں۔

چین کے صدر شی جنپنگ اپنے پہلے دو روزہ سرکاری دورے پر منگل کو اسلام آباد پہنچے۔

صدر شی جنپنگ کے ہمراہ ان کی اہلیہ کے علاوہ چینی وزرا، اعلیٰ حکام اور چینی تجارتی کمپنیوں کے سربراہان بھی پاکستان آئے ہیں۔

نو سالوں میں یہ کسی بھی چینی صدر کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

س موقع پر تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی کابینہ کے وزراء بھی موجود تھے۔

مبصرین اس دورے کو دونوں ملکوں اور خطے میں اقتصادی ترقی و خوشحالی کے لیے اہم قرار دے رہے ہیں۔

Rossiya-Xitoy chegarasida

مہمان صدر اپنے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف شعبوں پر بات چیت کریں گے۔

مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے چینی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

چینی صدر شی جنپنگ پاکستان کے وزیر اعظم کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔