برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان

پاکستان آمد پر وزہر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کی اہلیہ نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا
 

 

منگل کو شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے اسلام آباد کے ماڈل اسکول میں طلبا سے ملاقات کی اور بچوں میں گھل مل گئے
 

اسکول انتظامیہ کی جانب سے شاہی جوڑے کا استقبال کیا گیا۔ اس دوران کیٹ مڈلٹن نے شلوار قمیض زیب تن کر رکھی تھی
 

 

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے
 

 

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر عمران خان نے استقبال کیا

عمران خان سے ملاقات کے دوران کیٹ مڈلٹن نے سبز اور سفید رنگ کی شلوار قمیض زیب تن کر رکھی تھی

ملاقات کے دوران پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی موجود تھے۔

برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستانی ٹوئٹر ٹرینڈز میں سرِ فہرست ہے۔ 'رائل ٹور پاکستان' کے نام سے ایک ٹرینڈ میں پاکستان کے عوام شاہی جوڑے کو اپنے اپنے انداز میں خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔

برطانوی شاہی جوڑے نے بھی ماحولیاتی تبدیلیوں اور غربت کے خاتمے کے لیے حکومتِ پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔

برطانوی شاہی جوڑے نے اس سے قبل ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت عارف علوی سے بھی ملاقات کی۔ صدر عارف علوی نے ملاقات کے دوران ذہنی امراض، موسمیاتی تبدیلیوں اور غربت کے خاتمے کے لیے شاہی خاندان کی خدمات کی تعریف کی۔

پانچ روزہ دورے کے دوران شاہی جوڑا لاہور کے علاوہ شمالی علاقہ جات کا بھی دورہ کرے گا