ہیوسٹن میں نریندر مودی کے مجوزہ خطاب کے موقع پر مظاہروں کی تیاری

Your browser doesn’t support HTML5

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 22 ستمبر کو ہیوسٹن کے این آر جی سٹیڈیم میں بھارتی نژاد امریکیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر ہیوسٹن میں پاکستانی نژاد امریکی بھارت کی کشمیر سے متعلق پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس بارے میں ندیم یعقوب کی رپورٹ۔