پاکستان سپر لیگ کے پرجوش تماشائی

کرکٹ کے ساتھ ساتھ جس غیر ملکی کھلاڑی نے پاکستانی عوام کے دل جیتے ہوئے ہیں وہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ہیں۔ تماشائیوں نے ان کی بڑی بڑی تصاویر کے ساتھ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچز دیکھے۔
 

 

پی ایس ایل کے دوران کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 23 فروری کو ہونے والے میچ میں موجود ایک خاتون نے اپنی پسندیدہ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے نعرے لگائے بلکہ پرجوش انداز میں ہر چوکے اور چھکے کو بھی سراہا۔
 

 

کراچی میں ہونے والے میچ میں بچوں نے بھی خوب انجوائے کیا ساتھ میں انہوں نے پاکستان کے قومی پرچم کے رنگوں سے اپنے چہرے بھی سجا رکھے تھے۔
 

 

پی ایس ایل جب بھی شروع ہوتا ہے ٹیموں کی کٹس کی خریداری بڑھ جاتی ہے۔ کراچی کنگز کے سپورٹرز اپنی پسندیدہ ٹیم کی کٹ پہن کر نیشنل اسٹیڈیم آ رہے ہیں۔ 

 

راولپنڈی میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے میچ میں تماشائیوں نے تیز بارش کے باوجود گھر جانے کو ترجیح نہیں دی بلکہ وہ گراؤنڈ میں بیٹھ کر پلاسٹک کور پہن کر بارش رکنے کا انتظار کرتے رہے۔

 

قذافی اسٹیڈیم لاہور کا میچ دیکھنے والے شائقینِ کرکٹ نے اسٹیڈیم آمد کے وقت بڑے بڑے سائز کے پاکستانی پرچیم اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔
 

 

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تمائشیوں نے کرکٹ کے شوق میں کئی کئی گھنٹے لائنوں میں لگ کر گزارے۔ تماشائیوں نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے چوکے اور چھکے لگانے کا مطالبہ کرنے والے پوسٹرز تھامے ہوئے تھے۔
 

 

 ملتان کے کچھ تمائشیوں نے عربی لباس پہن کر میچ دیکھا۔ یہ میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا تھا۔
 

 

ملتان سلطانز کے کھلاڑی رلی روسو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس پر تمائشیوں نے انہیں بھرپور داد دی۔
 

 

دو مارچ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ ہوا۔ کراچی کنگز کے بابر اعظم نے میچ کے دوران وہاب ریاض کی گیند پر کئی شاندار شارٹس کھیلے۔
 

 

پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والے میچ میں ایلکس ہیلز اور بابر اعظم نے کھل کر اپنی مہارت دکھائی اور تیز رفتاری سے رنز بنائے۔ اس میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔

 

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان یکم مارچ کو میچ کھیلا گیا۔ ایک موقع پر اسلام آباد کے کھلاڑی لیوک رونکی کی وکٹ پر فیصلے کے لیے تھرڈ امپائر سے مدد لی گئی۔
 

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شین واٹسن نے ملتان سلطانز کے خلاف بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔

 

ملتان سلطانز کے کھلاڑی ذیشان اشرف نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سہیل خان کو رن آوٹ کیا۔
 

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کھلاڑی رلی روسو نے سنچری مکمل کی۔ 

پشاور زلمی کے لیوئس گریگوری نے لاہور قلندرز کے کھلاڑی فخر زمان کی وکٹ لے کر مخصوص انداز میں خوشی کا اظہار کیا۔
 

 

لاہور قلندرز کے فخر زمان نے پشاور زلمی کے خلاف کئی شاندار شارٹس کھیلے اور بالرز کو پریشان کیے رکھا۔ اس میچ میں لاہور قلندرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

لاہور قلندرز کے دلبر حسین نے پشاور کے کھلاڑی حیدر علی کی وکٹ لی اور مسرت کا اظہار کیا۔
 

 

ملتان سلطانز کے معین علی اور شان مسعود نے پشاور زلمی کے خلاف میچ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔