کوئٹہ میں مزید برف باری، سردی میں اضافہ

برف باری کے دوران شہریوں نے تفریحی مقامات کا بھی رخ کیا تاکہ برف کی سفید چادر سے لطف اندوز ہوں۔

برف باری اور بارش سے شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی انتہائی سست رہی۔

شدید سردی سے درختوں کے پتے خشک ہو کر گر چکے ہیں جب کہ خالی ٹھنیاں برف سے اٹھی ہوئی ہیں۔

برف باری اور بارش کے باعث صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے منع کیا ہے۔

بلوچستان کے پہاڑ برف کی سفید چادر اوڑھ چکے ہیں جس سے ان کی خوبصورتی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

میدانوں میں موجود برف ایسا منظر پیش کر رہی ہے گویا کسی نے زمین پر سفیدی کر دی ہو۔

شدید سردی اور برف باری میں بھی کئی سرکاری اہلکار شاہراہوں پر اپنے فرائض انجام دیتے نظر آتے ہیں۔

برف باری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔