تصاویر: میکسیکو میں زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیاں

منگل کی دوپہر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 1ء7 ریکارڈ کی گئی تھی

دارالحکومت کے میئر میگوئل اینجل مانسیرا کے مطابق شہر کے 44 مقامات پر عمارتیں منہدم ہوئی ہیں

زلزلے سے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں ایک پرائمری اسکول کی عمارت بھی منہدم ہوئی تھی جس کے ملبے سے اب تک 30 سے زائد لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

میکسیکو سٹی میں واقع اس عمارت کے ملبے سے بدھ کو تین افراد کو زندہ نکالا گیا تھا۔ اس عمارت میں دفاتر قائم تھے۔

میکسیکو سٹی میں ایسے مناظر عام ہیں۔ شہر کے کئی علاقے زلزلے سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جہاں جابجا عمارتوں کا ملبہ بکھرا ہوا ہے۔

میکسیکو کے شہری دفاع کے ادارے کے سربراہ لوئی فلپ پیونٹے نے کہا ہے کہ صرف دارالحکومت میکسیکو سٹی میں 117 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

میکسیکو سٹی ایک قدیم خشک جھیل کی سطح پر آباد ہے جس کی دلدلی زمین بہت دور آنے والے زلزلے کے جھٹکوں سے بھی بری طرح لرز جاتی ہے

زلزلے کے بعد میکسیکو میں تباہی کے ایسے مناظر عام ہیں۔