دولت مشترکہ کھیل: شاہی خاندان کی مصروفیات

اسکاٹ لینڈ میں جاری دولت مشترکہ کھیلوں میں برطانیہ کے شہزادے ہیری باکسنگ کا ایک انداز اپنائے ہوئے۔

شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیتھرین دولت مشترکہ کھیلوں کے ایک مقابلے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

شہزادہ ہیری بڑے انہماک سے ایتھلیٹکس کے مقابلے دیکھ رہے ہیں۔

برطانیہ اب تک کُل 93 تمغے جیت چکا ہے جن میں سونے کے 33، چاندی کے 33 اور کانسی کے 27 تمغے شامل ہیں جب کہ پوائنٹس کی فہرست میں اس کا دوسرا نمبر ہے۔

شہزادہ ہیری دولت مشترکہ کھیلوں میں شرکت کے دوران بال سے کھیل رہے ہیں۔

جمیکا سے تعلق رکھنے والے دوڑ کے مشہور کھلاڑی یوسین بولٹ اور شہزادہ ہیری بات چیت میں مصروف۔

شہزادی کیتھرین تھری ٹنز کھیل رہی ہیں۔

شہزادہ ولیم پانچ کھلاڑیوں پر مشتمل فٹبال کے ایک کھیل میں شامل کھلاڑیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ  نے گیارہ روز تک جاری رہنے والے دولت مشترکہ کھیلوں کا افتتاح کیا تھا.