کلاشنکوف رائفل کے موجد میخائل کلاشنکوف انتقال کر گئے

میخائل کلاشنکوف نے دنیا کی معروف ترین کلاشنکوف بندوق ڈیزائن کی تھی وہ 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اُنھوں نے 20 برس کی عمر میں روایتی اے کے47 رائفل ایجاد کی۔

کلاشنکوف سائبیریا کے ایک کسان کے بیٹے تھے۔ وہ کبھی اسکول کی تعلیم مکمل نہ کر پائے۔

دیگر خودکار رائفلوں کے مقابلے میں  کلاشنکوف کو جہاں اس کو تیار کرنا آسان ہے وہاں میدان جنگ میں اس کو استعمال کرنا اور اس کا دیکھ بھال بھی آسان ہے۔

روس میں میخائل کلاشنکوف کو ہیرو مانا جاتا ہے۔

روسی فوج نے اس رائفل کو سنہ 1949 میں اپنی فوج میں شامل کیا۔

AK-47 گن شدید حالات اور موسم میں بھی جام نہیں ہوتی۔

ان کا انتقال اڑل پہاڑیوں کے نزدیک ان کے آبائی علاقے ازوسک  میں ہوا جہاں اب بھی ان کی ڈیزائین کی ہوئی رائفل تیار کی جاتی ہیں۔

کلاشنکوف چھاپہ مار اور گوریلا کارروائیوں کے لیے ایک زبردست ہتھیار بھی تصور کیا جاتا ہے۔

 اس رائفل کو کئی ممالک کی افواج بھی استعمال کر رہی ہیں۔