روس کے شہر ’اوفا‘ میں پاکستانی وزیراعظم کی ملاقاتیں

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان جمعے کو روس کے شہر اوفا میں ملاقات ہوئی۔

 شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستانی وزیراعظم کی چین کے صدر شی جنپنگ سے بھی ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات میں دہشت گردی و انتہا پسندی سے نمٹنے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چین، بھارت، روس، برازیل اورجنوبی افریقہ پر مشتمل 'برِکس'  تنظیم کا یہ ساتواں سربراہ اجلاس ہے۔

وزیراعظم شریف نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی راہدری منصوبے میں چینی رہنماؤں کی خاص دلچپسی اور ذاتی عزم کو سراہا۔

دو روزہ سربراہی اجلاس کی میزبانی روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کر رہے ہیں۔