ماسکو میں ’یوم فتح‘ کی سالانہ پریڈ

روس کے صدر ولادیمر پوٹن نے پریڈ کا معائنہ کیا جو کہ جنگ عظیم دوئم میں روس کی فتح کی یاد میں ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔

ہزاروں روسی فوجیوں نے ملک کے عسکری سازو سامان کے ساتھ "سالانہ یوم فتح" کی پریڈ میں حصہ لیا۔

روسی وزيردفاع سرگئی شويکوف نے بھی شرکت کی۔

يہ پريڈ ايک ايسے وقت انجام پائی جب يوکرين کا بحران خاص طور پر کرائمیا کی روس ميں شموليت کے بعد شدت کے ساتھ جاری ہے۔

سوویت یونین کے سابق فوجی افسران ایک دوسرے کو یوم فتح کی تقریب میں مبارکباد دے رہے ہیں

اس فوجی پريڈ کی تقريب کا ايک مقصد روس کي فوجی اور دفاعی قوت کا مظاہرہ کرنا بھی تھا۔

سالانہ یوم فتح" کی پریڈ میں 11 ہزار فوجی شریک ہوئے۔

اس پریڈ میں ٹینک، جوہری میزائل لانچر اور ہوائی جہازوں کا فضائی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

روس کے جنگی جہاز بھی اس پریڈ کا حصہ تھے۔

روس میں ہر سال نو مئی کو جنگ عظیم دوم میں روس کی فتح کا جشن منایا جاتا ہے۔