سرمائی اولمپکس 2014ء کی تیاریاں آخری مراحل میں

بائیسویں سرمائی اولمپکس آئندہ سال روس کے شہر سوچی میں منعقد ہونے جا رہے ہیں۔

کھیلوں کے اس میگا ایونٹ کے انعقاد کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔

اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مقابلوں کے لیے نئے مقامات پر بھی تعمیرات کا کام جاری ہے۔

سات سے 23 فروری 2014ء تک جاری رہنے والے ان سرمائی اولمپکس میں پندرہ مختلف کھیلوں کے 98 مقابلے ہوں گے۔

اولمپکس کی اس مشعل کو یونان میں روشن کیا گیا اور اس کے بعد مشعل کو جہاز کے ذریعے روس پہنچایا گیا۔

سوچی کو 2007 میں سرمائی اولمپکس کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

روس کے شہر سوچی کی اولمپکس عمارتیں کو دو حصوں میں تعمیر کیا گیا ہے، برفانی علاقے میں سٹیڈیم ہیں جبکہ دوسری جانب پہاڑیاں ہیں۔

ان کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑی خاص طور پر بنائی گئی رہائش گاہوں میں قیام کریں گے۔

بہت سے افراد کے لیے سرمائی اولمپکس میں روایتی طور پر آئس ہاکی کا کھیل ہی دلچسپی کا مرکز ہو گا۔

اولمپک سٹیڈیم ایک مقامی پہاڑی کے نام پر ہے جس میں سوچی کے سرمائی اولمپک کھیلوں کی افتتاحی اور اختتامی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔