سبیکا پہلی بچی تھی جس نے ہمیں امی ابو کہہ کر پکارا تھا

Your browser doesn’t support HTML5

امریکی ریاست ٹیکساس میں اسکول میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی نماز جنازہ ہیوسٹن کی ایک مسجد میں اتوار کو ادا کر دی گئی۔ سبیکا کی میت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر مسجد لایا گیا تھا۔ سبیکا کی نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔