سعودی عرب میں حج کا اجتماع

مناسک حج کی ادائیگی 8 ذی الحج کو شروع اور 12ذی الحج کو ختم ہوتی ہے۔

حج کا رکن اعظم وقوف ادا کرنے کے لیے عازمین حج میدان عرفات میں جمع ہوئے۔

میدان عرفات میں خطبہ حج دیا جاتا ہے جبکہ سورج غروب ہونے کے بعد عازمین مزدلفہ روانہ ہوتے ہیں ۔

اس سال ایک لاکھ 43 ہزار کے لگ بھگ پاکستانی فریضہ ِحج کے لیے سعودی عرب پہنچے ہیں۔

سعودی حکام کے مطابق اس سال دنیا بھر کے مختلف ممالک سے حج کیلئے آنے والے مسلمانوں کی تعداد 30 لاکھ ہے۔

خانہ کعبہ کا مقدس غلاف ہر سال حج کے موقع پر تبدیل کیا جاتا ہے۔ خانہ کعبہ کے غلاف کی تیاری میں 670 کلو گرام سیاہ ریشم، 125 کلو گرام خالص سونا اور چاندی کا استعمال کیا گیا ہے۔

Much of the world’s lighting represents wasted energy that shines directly upward into space as seen in this composite satellite image. (NASA)

حجاج کی سہولت کیلئے مکہ مکرمہ سے عرفات تک واٹر ٹینک اور ہیلتھ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

حج اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں شامل ہے اور ہر اس مسلمان پر فرض ہے جو اسے پورا کرنے کی مالی و جسمانی استطاعت رکھتا ہے۔

دنیا بھر سے عازمین حج کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی سعودی حکام نے عازمین حج کی سیکورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔