سعودی عرب کی میزبانی میں ڈاکار ریلی کا انعقاد

ڈاکار ریلی میں آسٹریلیا، فرانس، اسپین، ارجنٹائن اور جنوبی افریقہ سمیت دیگر کئی ملکوں کے ڈرائیور شریک ہیں۔

ریلی میں 70 ملکوں سے 650 ڈرائیورز شریک ہیں جو دو ہفتوں کے دوران آٹھ ہزار 375 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔

مختلف ملکوں کے کار اور بائیک چلانے والے ڈرائیورز ڈاکار ریلی کا حصہ ہیں۔ 

سعودی عرب کے شہر حائل میں ریس کے دوسرے روز آسٹریلوی بائیکر ڈِینیئل سینڈرز اور اسپین سے تعلق رکھنے والے لوریزو سنتولیو قریب قریب ہیں۔

جنوبی افریقی بائیکر بریڈلی کاکس دشوار گزار راستے سے گزر رہے ہیں۔

جدہ سے یکم جنوری 2022 سے شروع ہونے والی ریلی 14 جنوری تک جاری رہے گی۔

ڈاکار ریلی کو 12 مختلف مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔

فرانسیسی ڈرائیور سبسٹین نے اپنے ساتھی ڈرائیور کے ہمراہ ریس کا بی ون مرحلہ 2 جنوری کو سعودی شہر حائل میں مکمل کیا۔

ریس کے چھ مراحل مکمل ہونے کے بعد تمام ڈرائیورز ہفتہ آٹھ جنوری کو ریاض میں آرام کریں گے۔

ریلی کا اختتام جمعہ 14 جنوری کو واپس جدہ پہنچ کر ہو گا۔

اسپین کے ڈرائیور کارلوس سینز ریس کا پہلا مرحلہ مکمل کرتے ہوئے۔

ڈاکار ریلی میں شریک اسپین کے ایک ڈرائیور کارلوس اپنی الیکٹرک کار میں دوسرے مرحلے کے دوران حائل شہر کی طرف جا رہے ہیں۔

ڈاکار ریلی کا اختتام 14 جنوری کو ریس کے 12 مراحل مکمل ہونے پر ہو گا۔