سعودی عرب کی تاریخ کا سب سے بڑا ایئر شو

سعودی عرب کی تاریخ کے سب سے بڑے ایئر شو میں فوجی اور سول طیاروں نے حصہ لیا۔

ایئر شو کی منصوبہ بندی کئی روز پہلے ہی شروع کر دی گئی تھی جس میں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں نے مل کر کام کیا۔

ایئر شو میں سعودی وزارتِ دفاع، وزارتِ داخلہ، وزارتِ ذرائع ابلاغ، نیشنل گارڈز، سول ایوی ایشن اتھارٹی، رائل سعودی ایئر فورس سمیت دیگر اداروں نے حصہ لیا۔
 

1932 میں ایک شاہی فرمان کے ذریعے نجد اور حجاز کے علاقوں کو ملا کر موجودہ سعودی ریاست کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ اس دن کی یاد میں ہر سال سعودی عرب میں قومی دن منایا جاتا ہے۔

شو میں سعودی عرب کی فضائیہ کے ماہر پائلٹس نے ہوائی کرتب دکھائے۔ ایئر شو الثمامہ ایئرپورٹ ریاض میں منعقد ہوا۔

ایئر شو 25 منٹ تک جاری رہا، ریاض کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی قومی دن کے موقع پر مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

ایئر شو کے مناظر سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی سے براہ راست نشر کیے گئے۔

سعودی عرب کے قومی دن کو یوم وطنی بھی کہا جاتا ہے اور اس روز بڑے پیمانے پر جش کا اہتمام کیا جاتا ہے۔