دیوارِ چین نے برف کی چادر اوڑھ لی

بیجنگ کے شمالی علاقوں میں پیر اور منگل کی درمیانی شب شدید برفباری ہوئی اس کے باوجود لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس کا لطف اٹھانے کے لیے دیوار چین کا رخ کیا ہے۔

مقامی طالب علموں نے بھی برفباری کے بعد دیوار چین کا رخ کیا۔ غیر ملکی سیاح بھی اس عظیم دیوار پر چڑھنے کے منتظر ہیں۔

برف باری کے بعد دیوار چین کو دیکھنے کے لیے آنے والے سیاحوں کے لیے منظر مزید دلکش ہو گیا ہے۔ 

کچھ لوگ شوق شوق میں دیوار چین کی طویل اور بلند ترین سیڑھیاں تیزی سے چڑھتے اور اترتے رہے۔ 

 

برفباری کے بعد دیوار چین کی سیڑھیوں پر پھسلن کا بھی خدشہ ہے۔ دو سیاحوں کو سیڑھیوں پر احتیاط سے چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ چین میں ہر سال نومبر سے مارچ تک برفباری ہوتی ہے لیکن اس بار وہاں معمول سے زیادہ برفباری ہوئی ہے۔ 

برفباری کے بعد دیوار چین کے زینے عبور کرنا مزید دشوار ہوجاتا ہے۔ ایک سیاح دیوار پر چڑھتے ہوئے تھکاوٹ کا شکار ہے۔ اس کی تھکن چہرے اور باڈی انداز سے بھی واضح ہے۔ 

دیوار چین کے قریب بنے رہائشی مکانات کی راہ داریوں میں لوگ برفباری کا لطف لے رہے ہیں۔ ایک خاتون برف سے مجسمہ بنا رہی ہیں۔ 

دیوار چین پر چہل قدمی کرتے سیاح جنہوں نے موسم کی سختی سے بچنے کے لیے گرم کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔