موسم سرما میں شدت کے ساتھ برف باری میں اضافہ

چین کے شمالی اِنر منگولیا خودمختار خطے میں سائیکل پر سوار ایک خاتون تیز ہوا اور برف باری کی مخالف سمت سفر کر رہی ہیں۔

چین کے صوبہ ہیلانگجیانگ کے شہر ہاربن میں رواں ہفتے شدید برف باری کی وجہ سے اسکول اور سڑکیں بند کر دی گئی تھیں۔

چین میں برف سے ڈھکی سڑک کو مخصوص ٹرکوں کی مدد سے صاف کیا جا رہا ہے۔

چین کے صوبہ ہیلانگجیانگ کے شہر ہاربن میں رواں ہفتے شدید برف باری کی وجہ سے اسکول اور سڑکیں بند کر دی گئی تھیں۔

امریکہ کی ریاست الینوائے کے شہر شیکاگو میں ملینیئم پارک کے کلاؤڈ گیٹ پر جمع برف ایک خوبصورت منظر پیش کر رہی ہے۔

کیلیفورنیا میں سوڈا اسپرنگز نامی علاقے میں مکی گرے اپنے گھر کے ایک حصے سے برف صاف کر رہے ہیں۔

جرمنی کے مشرقی علاقے بروکن میں سیاحوں کے استعمال کے لیے نصب دوربین پر برف جمی ہوئی ہے۔

جرمنی کے جنوبی حصے میں برف باری کے باعث سڑکوں پر حادثات بھی پیش آئے ہیں۔

جرمنی کے جنوبی حصے میں برف سے ڈھکے علاقے کا دلکش منظر۔

منگولیا میں ایک شخص اپنے مویشیوں کے ساتھ سفر کر رہا ہے۔