چین میں برفیلے مجسموں کا میلہ

ہاربن میں ہونے والے مجسمہ سازی کے مقابلے کو 'ہاربن انٹرنیشنل آئس اسکلپچر فیسٹیول' کا نام دیا گیا ہے۔ زیرِ نظر تصویر میں ماہر فن کاروں نے کسی جنگل کا منظر پیش کرنے کی کوشش کی ہے جو مکمل طور پر برف سے ڈھکا ہوا ہے۔ برفیلے درختوں کے ساتھ پانڈا کے مجسمے بھی بنائے گئے ہیں۔

فن کاروں نے برف سے محل کی طرز کا بھی ایک مجسمہ بنایا ہے۔

برف سے بنایا گیا پانڈا کا مجسمہ لوگوں، بالخصوص بچوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

'ہاربن انٹرنیشنل آئس اسکلپچر فیسٹیول' کا ابھی باقاعدہ آغاز نہیں ہوا ہے۔ کئی مجسمہ ساز اب بھی برف کی تراش خراش میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود یہاں بڑی تعداد میں لوگ آ رہے ہیں۔

اس برفیلے میلے کے لیے رقص کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ زیرِ نظر تصویر میں رقص کی مشق کے لیے آئے فن کار اپنے منفرد کاسٹیوم میں ملبوس ہیں۔

برفیلے مجسموں کو دیکھنے آنے والے لوگ نظارے کر رہے ہیں۔

کئی مجسمہ ساز اب بھی نت نئے شاہکار بنانے میں مصروف ہیں۔

مجسمے دیکھنے آئی دو لڑکیاں خود بھی برف سے کچھ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ایک شخص برفیلے مجسموں کے سامنے اپنی تصویر کھنچوانے کے لیے پوز دے رہا ہے۔

کئی مجسموں کی اونچائی اتنی زیادہ ہے کہ وہ دور سے ہی دکھائی دیتے ہیں۔

زیرِ نظر تصویر میں مجسمے بنانے کے لیے درکار برف ٹریکٹر کے ذریعے لائی جا رہی ہے جب کہ پس منظر میں کئی کاریگر اپنے کام میں مصروف ہیں۔