شمسی توانائی سے اُڑنے والا جہاز ’سولر امپلس ٹو‘ دنیا کے سفر پر روانہ

پیر کی صبح شمسی توانائی سے اڑنے والا سویٹزر لینڈ کے ایک جہاز  نے ابو ظبہی کے ہوائی اڈے سے  اپنے پہلے مرحلے کے لیے اپنی پرواز شروع کی۔

ایس آئی 2 جہاز کو بنانے کے لیے 12 سال لگے اور یہ  سویٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے دو سائنسدانوں  برٹرانڈ پیکارڈ اور اینڈریو بورشبرگ کی ایجاد ہے۔

اس کے تخلیق کاروں کو توقع ہے کہ یہ دنیا کے گرد چکر لگانے والا پہلا سفر ہو گا جس میں کوئی ایندھن استعمال نہیں ہو گا۔

اس کا وزن ایک کار کے وزن کےبرابر ہے۔

کاربن فائبر سے بنا واحد سیٹ والا سولر امپلس 2 (ایس آئی 2) جہاز کے پرو ں کی لمبائی 72 میٹر ہے جو کہ بوئنگ 747 کے پروں سے زیادہ طویل ہیں۔

جہاز کے پروں میں نصب 17,000 شمسی خلیے شمسی توانائی کو استعمال میں لا کر یہ پوری رات پرواز کر سکتا ہے۔