صومالیہ میں ہیضہ کی وبا، خوراک کی قلت

اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کے مطابق قحط کے شکار ملک صومالیہ میں ہیضہ کی وبا پھیل رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز کے بعد ہیضہ کی بیماری سے21 ہزار افراد متاثر ہوئے جن میں سے 533 ہلاک ہو گئے۔

صومالیہ میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہونے کا خطرہ اب بہت ہی قریب رہ گیا ہے۔

مناسب رہائش اور صاف پانی کے لیے ابھی بھی ان افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

گزشتہ چند دنوں میں ہیضہ سے 28 افراد ہلاک جب کہ دیگر 170 اسپتال میں داخل ہیں۔

خشک سالی اور قحط کی وجہ سے لوگوں کے بہت سے مال مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

ایف اے او کے اہلکار بچے کھچے مویشیوں کو بچانے کے لیے ویکسینیشن کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 62 لاکھ افراد جو صومالیہ کی آبادی کا نصف سے بھی زیادہ ہیں جنہیں فوری امداد بھی کی ضرورت ہے۔