جنوبی کوریا میں مرس وائرس سے مزید افراد متاثر

مرس کا وائرس اسی وائرس کی ایک قسم ہے جس سے 2003ء میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ تنفس کے شدید مسائل (ریسپائیرٹری سنڈروم) کا شکار ہو گئے تھے۔

مرس وائرس کا نہ تو کوئی علاج اور نہ ہی کوئی ویکسین میسر ہے۔

منیلا ائیرپورٹ کے عملے نے مرس سے بچاؤ کے لیے ماسک پہن رکھے ہیں۔

جنوبی کوریا کی وزارت صحت نے اتوار کو بتایا کہ نظام تنفس کے ایک وائرس (مرس) سے مزید سات افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

جنوبی کوریا کے ایک تھیٹر میں مرس وائرس کے بچاؤ کے لیے اسپرے کیا جا رہا ہے۔

جنوبی کوریا میں  اس مرض سے مشتبہ طور پر متاثر ہونے والے 1,600 سے زائد افراد کو گھروں اور طبی مراکز میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

ہانگ کانگ ائیر پورٹ پر لوگوں کا بخار معلوم کیا جا رہا ہے۔