اسپین کا رنگا رنگ روایتی میلہ

اسپین کا رنگا رنگ سی ولے فیئر ایسٹر کے دو ہفتوں بعد منایا جاتا ہے۔

یہ روایتی میلہ چھ دن تک جاری رہتا ہے۔

اس میلے کا آغاز 1847 میں ہوا اور ابتداً یہ ایک طرح کا میلہ مویشیاں تھا۔

اس میلے کی خاص بات زرق برق اور بھڑکیلے لباس پہنے لوگ ہوتے ہیں۔

 وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں دیگر تقریبات اور رنگا رنگ چیزوں کا اضافہ ہوتا چلا گیا۔

میلے کے موقع پر دو خواتین رقص کر رہی ہیں۔

اس موقع پر رات کو روشنیوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس میلے میں شرکت کرتی ہے۔