طالب علم کا سکول سے گھر کا سفر بھیانک موڑ اختیار کر گیا

Your browser doesn’t support HTML5

جب ناروے کا یہ ننھا طالب علم خوشی خوشی اسکول بس سے نکلا، تو اس کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ اس کے گھر کا یہ سفر اتنا بھیانک موڑ اختیار کرے گا۔ بس کے پیچھے سے سڑک پار کرتے ہوئے، وہ ایک بڑے ٹرک کے بلکل سامنے آگیا جس نے مشکل سے بریک لگائى اور اس کی جان چند سینٹی میٹر سے بچ گئى۔