کابل میں بم دھماکوں کے بعد امدادی تنظیم کے دفتر پر حملہ

کابل میں وزارت دفاع کی عمارت کے قریب یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے۔

کابل میں پیر کو ہونے والے بم دھماکوں سے کم ازکم 35 افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں ضلعی پولیس سربراہ اور دیگر پانچ پولیس افسران بھی شامل ہیں۔

پہلے بم دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچے تو ایک خودکش بمبار نے دوسرا بم دھماکا کر دیا۔

بم دھماکے ایسے وقت ہوئے جب وزارت دفاع کے ملازمین چھٹی کے بعد واپس جا رہے تھے۔

کابل دھماکے میں پولیس اہلکار، فوجی اور عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔