حلب کا انسانی بحران

شام میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی میں السکاری علاقے کی ایک زخمی خاتون کو ٹرک میں بیٹھنے میں مدد دی جا رہی ہے۔ شام کے سرکاری ٹیلی وژن نے بتایا ہے کہ باغیوں کی گولا باری سے حال ہی میں حکومت کے قبضے میں آنے والے علاقے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
 

حلب میں صورت حال بدستور بے یقینی کا شکار ہے اور ایک مرتبہ پھر شہریوں اور باغیوں کے انخلا کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ معاہدہ ترکی اور روس کی کوششوں سے طے پایا ہے۔
 

شام کے اہم شہر حلب میں جہاں فائر بندی اور باغیوں اور عام شہریوں کے انخلا کا معاہدہ طے پا گیا تھا بدھ کو ایک بار پھر شديد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

شام کی حکومت اور حلب میں لڑنے والے باغیوں نے ایک معاہدہ پر اتفاق کیا تاکہ جنگ سے تباہ حال اس شہر سے حزب مخالف کے جنجگووں اور ہزاروں شہریوں کا انخلا ہو سکے۔

روس نے الزام لگایا ہے کہ باغیوں نے منگل کو طے پانے والا معاہدہ توڑ تے ہوئے شام کی حکومت کے فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے۔

سیرین اوبزرویٹری نے کہا ہے کہ حلب میں حکومت مخالفین کے کنٹرول کے علاقوں میں فضائی حملوں سمیت تشدد کے واقعات جاری ہیں۔