حلب سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی

جنگ زدہ شہر حلب سے ہزاروں افراد اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ کر ان علاقوں میں جا رہے ہیں جو سرکاری فوجوں کے کنٹرول میں ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق باغیوں کے کنٹرول کے مشرقی حلب میں ابھی تک ڈھائی لاکھ افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

حلب سے نقل مکانی کرنے والوں میں عورتیں اور بچے شامل ہیں۔

مشرقی حلب میں پھنسے ہوئے افراد کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شام نے کہا ہے کہ اس کی فورسز کو جسے روس کی بھرپور مدد حاصل ہے حلب کے ایک اہم علاقے حنانو پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔

حلب پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے شام اور روس کی فورسز شدید بمباری اور فضائی حملے کرتے رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حلب میں ادویات کی شدید قلت بھی پائی جاتی ہے۔

شام میں تقریباً چھ سال سے خانہ جنگی جاری یے۔