شام کے تاریخی شہر پالمیرا پر داعش کا مکمل قبضہ

داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں حکومت کی حامی فورسز کو پسپا کرنے کے بعد انھوں نے تاریخی شہر تدمر (پالمیرا) پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جنگجو پالمیرا پر قبضے کے بعد اس تاریخی ورثے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔

پیلمائرا کو تدمر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور یہاں اسلام کی آمد سے قبل پہلی اور دوسری صدی کے آثارِ قدیمہ موجود ہیں۔

لڑائی سے قبل پالمیرا میں شام کے صدر بشار الاسد، متحدہ عرب امارات کے وزیر دفاع شیخ محمد بن راشد کے ہمراہ۔

پالمیرا کی تاریخی عمارتیں دوسری صدی عیسوی میں تعمیر ہوئیں اور وہ یونانی، ایرانی اور رومن فن تعمیر کا امتزاج ہیں۔