تائیوان: مسافر طیارہ گر کر تباہ

طیارہ حاثہ کی وڈیو چلتی گاڑی میں لگے کیمرے پر رکارڈ ہوگئی
 

ٹرانس ایشیا ایرویز کا طیارہ موٹر وے سے ٹکراتا ہوا دریا میں جا گرا

طیارہ حادثہ کے بعد ریسکیو اہلکار امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں

تائیوان کی ٹرانس ایشیا ائیرویز کا ایک مسافر طیارہ دارالحکومت تائی پے میں ایک پل سے ٹکرانے کے بعد دریا میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

طیارے پر عملے اور مسافروں سمیت 58 افراد سوار تھے

طیارے کے پائلٹ کی طرف سے کنٹرول ٹاور کو موصول ہونے والے آخری پیغام میں اس کے انجن میں آگ لگنے کا بتایا گیا تھا

طیارے کے مسافروں میں چین کے 31 سیاح بھی شامل تھے۔ طیارہ  دارالحکومت تائی پے سے کن من کے جزیرے کی طرف پرواز کر رہا تھ

اطلاعات کے مطابق جب طیارے نے اڑان بھری تو اس وقت موسم صاف تھا لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ طیارہ کس وجہ سے حادثے کا شکار ہوا

’ٹرانس ایشیا ایئرویز‘ کا یہ مسافر طیارہ دارالحکومت تائی پے میں ایک پل سے ٹکرانے کے بعد دریا میں جا گرا