تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کا قومی دن

تھائی لینڈ میں 13 مارچ کو ہاتھیوں کا قومی دن منایا گیا۔

اس دن ہاتھیوں کو کھانے میں پھل اور اُن کی دیگر مرغوب غذائیں دی گئیں۔

تھائی لینڈ کے تمام چڑیا گھروں میں موجود ہاتھیوں کو دیکھنے کے لیے آنے والوں کو اس جانور کی مختلف نسلوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس میلے میں ہاتھیوں کے درمیان مختلف مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں اور ہاتھی مختلف کر تب اور کھیلوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کر تے ہیں۔

اس دن کا مقصد ہاتھیوں کی اہمیت اور اُنھیں درپیش مشکلات کو اجاگر کرنا ہے۔

تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کا سالانہ پولو ٹورنامنٹ بھی ہوتا ہے۔

اس منفرد میلے میں شرکت کے لیے دنیا بھر کے مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں لوگ تھائی لینڈ آتے ہیں ۔

لوگ ہاتھیوں کے ارگرد بیٹھے ہیں