تھائی لینڈ کے بادشاہ کی یادگار تصاویر

1966ء میں برطانیہ کے شہر برکشائر میں بھومیبو ادولیادج اپنے اہل و عیال کے ساتھ چہل قدمی کر رہے ہیں۔

تھائی لینڈ کے بادشاہ بھومیبو ادولیادج 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

1998ء میں تیرھویں ایشین گیمز کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب میں بھومیبو کھیلوں کی شمع روشن کر رہے ہیں۔ 

تھائی لینڈ میں لوگ شمعیں روشن کر کے اپنے بادشاہ کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

بادشاہ بھومیبو کو اپنے ملک میں بہت سے لوگ نا صرف ایک دیوتا کا درجہ دیتے تھے بلکہ وہ کئی برسوں پر محیط سیاسی بدامنی میں اتحاد کی ایک علامت بھی سمجھے جاتے ہیں۔

تھائی لینڈ کے بادشاہ بھومیبو کے مرنے کی خبر پر ایک عورت غم سے نڈھال ہے۔ 

وہ 1946ء میں اُس وقت ملک کے بادشاہ بنے جب اُن کے 20 سالہ بڑے بھائی کو فائرنگ کر کے مار دیا گیا تھا۔

بادشاہ بھومیبو پانچ دسمبر 1927ء کو امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر کیمبرج میں پیدا ہوئے۔

تھائی لینڈ میں بادشاہ کے مرنے پر لوگ غم سے نڈھال ہیں۔

1951ء میں بادشاہ بھومیبو کے ہاں ایک شہزادی کی ولادت ہوئی۔

1962ء میں لی گئی اس تصویر میں تھائی لینڈ کے بادشاہ ایک میوزیکل انسٹرومینٹ بجا رہے ہیں۔