تھائی لینڈ میں نئے سال کا مخصوص تہوار

تھائی لینڈ میں سونکراں کا تہوار نئے سال کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔

اس تہوار میں ایک دوسرے پر پانی پھینکنا اور اکثر اوقات اس کے لیے ہاتھیوں کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔

اس تہوار میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سیاح بھی تھائی لینڈ کا رخ کرتے ہیں۔

تھائی لینڈ میں یہ تہوار صدیوں سے منایا جاتا ہے۔

اس تہوار کے موقع پر تھائی لینڈ میں ہر طرف خوشیوں کے میلے ہوتے ہیں۔

نئے سال کا آغاز اپریل کی 13 تاریخ سے ہوتا ہے جس کے دوران تھائی لینڈ میں ہر طرف جشن کا سماں ہوتا ہے ۔

سیاح اس تہوار میں خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ایک ہاتھی اپنی سونڈھ سے پانی پھینک رہا ہے۔