'تھر کا ریگستان'

تھر کی ریگستانی زمین پر ریت مٹی اور جنگل و بیابان کےساتھ ساتھ چھوٹے گاوں بھی موجود ہیں

تھر کے ریگستانی علاقوں میں بسنے والوں کی زندگی بھی سندھ کے دوسرے دیہاتوں سے کچھ مختلف نہیں

تھر کے ریگستانی علاقے میں غیر ہموار سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ انتہائی کم ہے

تھر کے ریگستان کا ایک بڑا حصہ پاکستان جبکہ دوسرا حصہ پروسی ملک بھارت کی حدود میں شامل ہے

تھر کا یہ ریگستان وسیع و عریض رقبے تک پھیلا ہواہے

علاقوں میں تعلیم، اسپتال ٹرانسپورٹ جیسی سہولیات نا ہونے کے برابر ہیں

تھر کے اس ریگستان کا شمار پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے وسیع و عریض ریگستانوں میں ہوتا ہے

یہاں کے دیہات میں جھاڑیوں اور کچی مٹی کے ہاتھ سے بنائے ہوئے چھوٹے چھوٹے جھونپڑیوں میں رہتے ہیں

صوبہ سندھ کی حدود میں واقع تھر کا ریگستان ہے۔

ایشیائی خطے پر قائم پاکستان میں جہاں بڑے بڑے دریا اور نہریں موجود ہیں وہیں دوسری جانب، کئی بڑے ریگستان بھی ہیں، جن میں سے صوبہ سندھ کی حدود میں واقع تھر کا ریگستان ہے۔ یہ ریگستان وسیع و عریض رقبے تک پھیلا ہوا ہے جہاں ریت مٹی اور جنگل و بیابان کےساتھ ساتھ یہاں چند چھوٹے گاوں بھی موجود ہیں۔ تھر کے اس ریگستان کا شمار پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے وسیع و عریض ریگستانوں میں ہوتا ہے، جس کے دیہاتی علاقوں میں تعلیم، اسپتال ٹرانسپورٹ جیسی سہولیات نا ہونے کے برابر ہیں