ایمیزون کا جنگل پھر آگ کی لپیٹ میں

ایمیزون میں یہ آگ جولائی کے آخری ہفتے میں لگی تھی جس سے جنگل کا بڑا حصّہ جل کر راکھ میں بدل چکا ہے جب کہ آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

ایمیزون کے جنگلات میں لگی آگ انتہائی شدّت اختیار کر چکی ہے۔ جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں گزشتہ ایک ماہ سے آگ بجھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
 

ایمیزون کے جنگلات آٹھ ممالک کا احاطہ کرتے ہیں جن میں برازیل، کولمبیا، پیرو، وینزویلا، ایکواڈور، بولیویا، گیانا، سرینام اور فرانسیسی گیانا شامل ہیں۔

آگ کی شدت کا اندازہ سیٹیلائٹ سے لی گئی اس تصویر سے بھی واضح ہوتا ہے جس میں دھواں اٹھتا ہوا نظر آرہا ہے۔

تاریخی حوالوں کے مطابق ایمیزون کا جنگل ساڑھے 5 کروڑ سال پرانا ہے۔

برازیل کا علاقے ہومیٹا جو ایمیزون کے گھنے جنگلات سے گھرا ہوا ہے لیکن اس وقت آگ کی لپیٹ میں ہے۔ اس مقام پر موجود درخت اس قدر گھنے ہوتے ہیں کہ سورج کی کرنیں زمین تک نہیں پہنچنے دیتے۔
 

 

برازیل میں ایمیزون کے جنگلات پر مشتمل ایک اور علاقہ جو ریاست رونڈونیا میں واقع ہے۔ آگ نے اس علاقے کو بھی پوری طرح سے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

آگ کے ساتھ گہرے دھویں نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

سیٹیلائٹ سے لی گئی ایمیزون کی ایک تصویر جس سے متاثرہ علاقوں کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔