2017 کے مہنگے ترین ٹی وی ایکٹرز

فوربز کے مطابق ان فنکاروں کی آمدن کا اندازہ نیلسن، باکس آفس، موجو اور IMDB سے حاصل ہونے والے ڈیٹا اور اس کے علاوہ انڈسٹری کے لوگوں سے کیے گئے انٹرویوز کی بنیاد پر لگایا گیاہے۔

نمبر 5 پر ہیں کُنال نئیر
25 ملین امریکی ڈالر
دا بگ بینگ تھیوری کُنال کی آمدن کا واحد ذریعہ ہے۔ لیکن یہ کسی طرح کم نہیں، کُنال ایک قسط سے ایک ملین ڈالر کماتے ہیں اور پروگرام کی آمدنی سے بھی انہیں حصہ ملتا ہے۔

نمبر 4 پر ہیں کیلی کوکو
26 ملین امریکی ڈالر
کیلی کی اس آمدنی کی وجہ دا بگ بینگ تھیوری ہی ہے۔ انہیں ایک قسط میں کام کرنے کے لیے ایک ملین ڈالر ادا کیے جاتے ہیں۔

نمبر 3 پر سائمن ہلبرگ
26 ملین امریکی ڈالر
سائمن کے لیے یہ بہت اچھا سال تھا۔ انہوں نے صرف کامیڈی سیریز میں ہی نہیں بلکہ فلورنس فاسٹر جنکنز میں بھی کام کیا جس پر انہیں گولڈن گلوب ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا۔

نمبر 2 پر ہیں جانی گلاچی
26.5 ملین امریکی ڈالر
دا بگ بینگ تھیوری میں لینرڈ ہاف سٹیٹر  کے کردار کے علاوہ  جانی نے ڈراونی فلم رِنگز میں کام کیا۔ اور اسی سال وہ اے بی سی کی پروڈکشن روزین میں ڈیوڈ ہیلی کا کردار ادا کریں گے۔

نمبر 1 پر ہیں جم پارسنز
27.5 ملین امریکی ڈالر
مسلسل تیسرے سال جم پارسنز اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ اس کی وجہ ان کا کردار شیلڈن کوپر ہے۔ یہ کردار اگلے سال ان کے لیے مزید آمدنی لائے گا اور اس کی وجہ نئی سیریز "ینگ شیلڈن" ہے جس میں ان کی آواز استعمال ہو گی۔ پارسنز نے ٹیکنالوجی کمپنی Dell کے ساتھ بھی معاہدہ کیا ہے جس کے عوض انہیں لاکھوں ڈالر ملیں گے۔