مالم جبہ میں تین روزہ سنو فیسٹیول اختتام پذیر

سوات کو پاکستان کا سوئٹزر لینڈ بھی کہا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں امن قائم ہونے کے بعد ہزاروں سیاح اس علاقے کے قدرتی مناظر دیکھنے کے لیے سارا سال سوات کا رُخ کرتے ہیں۔

'پاکستان انٹرنیشنل سنو بورڈنگ کپ اینڈ فیسٹیول' کے مقابلوں میں یورپی ملکوں کے علاوہ افغانستان کے سات کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔ 

جائنٹ سلالم میل کیٹیگری میں سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ویکٹر راجر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

بیلجیم سے ہی تعلق رکھنے والے جولین ہیری نے جائنٹ سلالم میل کیٹیگری میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 

جوائنٹ سلالم فیمیل کیٹیگری میں پاکستان کی کھلاڑی فاطمہ ندیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

بچوں کے مقابلوں میں بھی پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

سال 2007 میں سوات میں طالبان کے قبضے کے بعد وہاں کھیلوں کی تمام سرگرمیاں ختم ہو گئی تھیں۔ بعدازاں سیکیورٹی آپریشنز کے بعد علاقے کو عسکریت پسندوں سے کلیئر کرانے کے بعد وہاں دوبارہ رونقیں لوٹ آئی ہیں۔

موسمِ سرما میں برف باری سے لطف اندروز ہونے کے لیے نہ صرف مقامی سیاح مالم جبہ کا رخ کرتے ہیں بلکہ بیرون ملک سے بھی سیاحوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچتی ہے۔

رواں برس بھی مالم جبہ کی حسین وادی میں سنو بورڈنگ کے مقابلوں میں ملکی کھلاڑیوں کے علاوہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔

سنو فیسٹیول کے انعقاد سے مالم جبہ کی رونقیں دوبارہ لوٹ آئی ہیں۔