اسلام آباد میں پاکستان کے روایتی کھیلوں کا میلہ

میلے کا اہتمام 'اسلام آباد کونسل فار ٹریڈیشنل اسپورٹس' نے کیا جس میں شرکا نے بھرپور دلچسپی لی۔ 

اسپورٹس میلے کا مقصد نئی نسل کو روایتی کھیلوں اور ثقافت سے آگاہی دینا تھا۔ 

میلے میں شریک افراد پٹھو گول گرم، لُڈو، دیسی کشتی سمیت دیگر کھیلوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ 

'سٹاپو' کا کھیل پنجاب کے دیہی علاقوں کی ثقافت کا اہم حصہ ریا ہے۔ میلے میں شریک لڑکیوں ںے اس کھیل کی بھی یاد تازہ کی جو اب آہستہ آہستہ معدوم ہو رہا ہے۔ 

میلے میں شریک بعض شرکا ایک دوسرے کے ساتھ زور آزمائی کرتے بھی دکھائی دیے۔ 

میلے میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کے ذریعے نوجوانوں اور بچوں کو آؤٹ ڈور سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب ملے گی۔  

لُڈو کا کھیل تو اب بھی بہت سے گھروں میں کھیلا جاتا ہے۔ اسے فیملی گیم بھی کہا جاتا ہے جس کے ذریعے خاندان کے افراد کو مل بیٹھنے کا موقع میسر آتا ہے۔ 

اس موقع پر موجود ڈھولچی بھی ان ثقافتی کھیلوں میں شریک افراد کا جوش و جذبہ بڑھاتے رہے۔ 

رسہ پھلانگنے کے مقابلوں میں بھی نوجوانوں نے شرکت کر کے  پھرتی اور چستی کا مظاہرہ کیا۔