تصاویر: لندن میں زیرِ زمین ٹرین میں دھماکہ

ٹرین میں دھماکے سے جلنے والی کچھ چیزیں دکھائی دے رہی ہیں

پولیس کی گاڑیاں اور ایمبولینسیں لندن کے پارسنز گرین اسٹیشن کے باہر موجود ہیں

دھماکہ پارسنز گرین اسٹیشن میں صبح 8:20 منٹ پر اس وقت ہوا جب ٹرین اسٹیشن پر رکی ہوئی تھی

لندن ایمبولینس سروس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے بعد 18 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے

لندن کے مقامی اخبار 'میٹرو' کے مطابق دھماکے کے بعد بھگدڑ مچنے سے بھی بعض افراد زخمی ہوئے ہیں

لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات محکمے کے انسدادِ دہشت گردی ونگ کے افسران کو سونپ دی گئی ہے

لندن میں زیر زمین ٹرین میں دھماکے میں کئی افراد زخمی ہوئے

لندن پولیس نے دھماکے کے وقت اسٹیشن اور ٹرین میں موجود مسافروں سے ان کے موبائل فونز میں موجود تصاویر یا ویڈیوز پولیس کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی اپیل بھی کی ہے

دھماکے کے بعد مغربی لندن میں ٹرین سروس معطل ہوگئی ہے اور پولیس نے لوگوں کو پارسنز گرین اسٹیشن سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے

اب تک ملنے والے شواہد سے لگتا ہے کہ دھماکہ دہشت گردی کی کارروائی تھا

لندن کے میئر صادق خان نے شہریوں سے "پرسکون لیکن ہوشیار" رہنے کی اپیل کی ہے