برلن: کرسمس مارکیٹ میں ٹرک نے لوگوں کو کچل دیا

اس واقعہ کے بعد تمام کرسمس مارکیٹوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔

کرسمس کے تہوار کے لیے سجائے گئے بازار میں لوگ خریداری میں مصروف تھے کہ اچانک ایک ٹرک لوگوں پر چڑھ دوڑا۔

پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا لیکن ٹرک میں موجود ایک دوسرا شخص ہنگامی طبی امداد کے دوران موت کا شکار ہو گیا۔

Fishermen push their boat onto the shore upon returning from the sea as the sun sets in Banda Aceh, Indonesia.

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت جائے وقوع پر سیاحوں اور مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

اس حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 12 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

جائے وقوع سے آنے والے ویڈیو مناظر میں کئی سٹالوں کو تباہ ہوئے اور متعدد افراد کو زخمی دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے میں استعمال ہونے والے ٹرک پر پولینڈ کی نمبر پلیٹ لگی تھی۔