ڈونلڈ ٹرمپ کو امیگریشن نظام میں سختی برتنے میں مشکلات

Your browser doesn’t support HTML5

امریکہ میں اس وقت تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ افراد غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں۔ ان کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی کوششوں میں اب تیزی آ رہی ہے۔ امیگریشن کے نظام میں سختی لانا صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے انتخابی وعدوں میں سے ایک تھا۔ لیکن، اس سلسلے میں، قانون سازی کی راہ میں انہیں مشکلات کا سامنا بھی ہو رہا ہے۔