سونامی کے دس سال مکمل ہونے پر دعائیہ تقاریب

سونامی میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں تقاریب کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

2004ء میں انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا کے ساحلوں کے قریب بحر ہند میں زیر آب 9.1 شدت کے زلزلے سے اٹھنے والی سونامی سے دو لاکھ 26 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

جن ممالک کو اس سونامی سے سب سے زیادہ نقصان پہنچا تھا ان میں انڈونیشیا کے علاوہ تھائی لینڈ اورسری لنکا بھی شامل ہیں۔

بھارت میں بھی ہلاک ہونے والوں کی یاد میں دعائیہ تقاریب منعقد کی گئیں۔

خیال رہے کہ بحرِہ ہند میں آنے والے زلزلے کے بعد سونامی کی لہریں انڈونیشیا سے لے کر سری لنکا اور اس سے پرے سمندر کے طول و عرض میں پھیل گئی تھیں۔

انڈونیشیا کا باندا آچے نامی صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں کم از کم ایک لاکھ 68 ہزار ہلاک ہوئے اور آبادیاں تقریباً صفحہ ہستی سے مٹ گئیں۔

سونامی سے اٹھنے والی کئی میٹر بلند لہریں مشرقی افریقی ممالک تک گئیں اور وہاں بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بنیں۔

سونامی سے اٹھنے والی لہروں کی رفتار 500 میل فی گھنٹہ تھی۔

بحر ہند میں آنے والی تباہ کن سونامی کو دس سال پورے ہونے پر مختلف ممالک میں اس قدرتی آفت میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔