استنبول میں نائیٹ کلب پر حملہ

حملے کے بعد پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق جب حملہ کیا گیا تو اس وقت کلب میں لگ بھگ 600 افراد موجود تھے۔

اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والوں میں کئی غیر ملکی شہری بھی شامل تھے۔

ترکی کے شہر استنبول میں ایک نائیٹ کلب پر حملے میں 39 افراد ہلاک ہو گئے۔

استنبول کے گورنر نے اسے ایک دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل تھا۔

سال نو کا جشن منانے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ نائیٹ کلب میں موجود تھے۔

رینا نائٹ کلب استنبول کے ایک پوش علاقے میں واقع ہے اور وہ غیر ملکیوں میں بھی مقبول ہے۔

گورنر کے مطابق ’دہشت گرد‘ نے دور سے نشانہ بنانے والے ہتھیار کا استعمال کیا۔