ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکا

ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی۔

 

دھماکے کی خبر سنتے ہی کان کنوں کے رشتے دار بھاگ رہے ہیں۔

ایک کان کن غم سے نڈھال۔

یہ واقعہ منگل کو مغربی علاقے سوما میں پیش آیا جہاں بدھ کو بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

 

توانائی کے وزیر تانیر یلدیز کے مطابق زیادہ ہلاکتیں کاربن مونوآکسائیڈ کی زہریلی گیس پھیلنے سے ہوئیں۔
 

زخمی کان کنوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ایک مزدور کو کان سے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ 

زخمی ہونے والے 80 لوگوں میں سے چار کی حالت نازک ہے۔

کان کن کے عزیز اور رشتہ دار بے چینی اور اضطراب کی کیفیت سے دوچار۔

دھماکے کے وقت کان میں 787 مزدور موجود تھے جن میں 368 کو نکال لیا گیا۔