ترکی: حکمران جماعت کی ’جیت‘، حزب مخالف کے تحفظات

ترکی میں صدر رجب طیب اردوان کو وسیع اختیارات دینے پر منعقدہ ریفرنڈم کی گنتی مکمل ہونے کے بعد حکمراں جماعت نے جیت کا دعویٰ کیا ہے۔

استنبول میں ہاں کے حامی جشن منا رہے ہیں۔

صدر رجب طیب اردوان کے حامیوں نے خوشی مناتے ہوئے دارلحکومت انقرہ میں آتش بازی بھی کی۔

ترکی کے صدر طیب اردوان نے استنبول میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

ہاں میں ملنے والے ووٹوں کی تعداد 51.3 فی صد تھی جب کہ مخالفت میں 48.6 فیصد آئے۔

آٹھ کروڑ آبادی کے ملک میں تقریباً پانچ کروڑ پچاس لاکھ افراد بطور ووٹر رجسٹر ہیں۔

ترکی میں اتوار کو ہونے والے ایک تاریخی ریفرنڈم میں لوگ ووٹ ڈال رہے ہیں۔

ہاں کی فتح کا مطلب بظاہر یہ ہے کہ اب ترکی کا پارلیمان کافی حد تک اہمیت کھو دے گی۔
 

ریفرنڈم کے دن ترکی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

ملک کی دو بڑی حزب مخالف کی جماعتوں نے ریفرنڈم کے نتائج کو چیلنج کرنے کا کہا ہے۔