ترکی میں طیارے کو حادثہ، تین حصوں میں تقسیم 

طیارہ ازمیر ایئر پورٹ سے روانہ ہوا تھا جس میں 177 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔ طیارہ خراب موسم کی وجہ سے رن وے سے پھسلتے ہوئے اور پچاس ساٹھ میٹر دور چلا گیا تھا۔

متاثرہ طیارے کا تعلق پیگاسس ایئر لائنز سے تھا۔ حادثے کے فوری بعد آگ بجھانے والے عملے نے اپنا کام شروع کر دیا۔ 
 

حادثے کے ابتدائی شواہد جمع کرنے کے لیے پولیس نے پیگاسس ایئر لائنز کے طیارے کو گھیرے میں لیا۔

 

ایئر لائنز سے وابستہ تیکنیکی عملے نے طیارے کے ملبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ تاہم حادثے کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہو سکا ہے۔ 

متاثرہ طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی ایک ویڈیو فوٹیج بھی منظرِ عام پر آئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ طیارہ لینڈ کرنے کے بعد تیزی سے رن وے پر پھسلتا جا رہا ہے۔ 

براڈ کاسٹر این ٹی وی کے مطابق پائلٹ نے ایسی صورت میں لینڈ کرنے کا فیصلہ کیا جب طیارے کی پشت سے تیز ہوائیں چل رہی تھیں۔ 

طیارہ تباہ ہونے کے بعد تین حصوں میں تقسیم ہو گیا۔ حادثے کے سبب طیارے میں گہری گہری دراڑیں پڑ گئیں۔  

تباہ شدہ طیارے کے قریب فوجی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا تھا۔ امدادی کارکنوں نے مسافروں کی طیارے سے باہر آنے میں مدد دی۔