احمد داؤد اغلو کا بطور وزیراعظم اسلام آباد کا پہلا دورہ

ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اغلو نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم نواز شریف نے  ترک وزیراعظم کے ساتھ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

گزشتہ سال اگست میں ترکی کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد احمد داؤد اغلو کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

 ترک وزیراعظم داؤد اغلو وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔