دنیا کے بڑے ایئرشو کا آغاز

دنیا میں فضائیہ کے سب سے بڑے ایئرشو کا آغاز گلوسسٹرشائر، برطانیہ میں ہوا۔

یہ شو تین روز تک جاری رہے گا۔

اس ایئرشو کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے شائقین آتے ہیں۔

اس فیسٹیول میں 25 سے زائد ممالک کی فورسز اور سویلین طیارے رکھے گئے ہیں۔

ائیر شو کے پہلے دن مختلف جہازوں نے فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا۔

فضائی کرتب کے دوران مختلف رنگ چھوڑتے طیارے شائقین کی توجہ کا خاص مرکز ہوتے ہیں۔

دنیا کی بڑی طیارہ ساز کمپنیاں اس شو میں شرکت کرتی ہیں۔

برطانوی شہزادہ چارلس نے خاص طور پر اس شو میں شرکت کی۔